تازہ ترینکھیل

بہنوئی نے عید پر تشدد کا نشانہ بنایا، کرکٹر ندا ڈار کا الزام

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ سیل) گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی قومی ٹیم کی کرکٹر ندا ڈار کو عید پر بہنوئی نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پستول تان لی۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ندا ڈار میڈیا کے سامنے پھٹ پڑیں۔ بہن بہنوئی کےتنازعے میں  نداڈار پِس گئیں۔ ۔قومی آل راؤنڈرنے بہنوئی پر گھر پر حملے اور تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ ندا کا کہنا ہے کہ ملزم اُسے مسئلہ حل نہ ہونےکی وجہ سمجھتا ہے۔ ندا آپ بیتی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ان کا کہنا تھا وہ تھانہ کچہری کے چکر لگا کر تھک گئی ہیں لیکن کوئی تحفظ فراہم کرنے کو تیار نہیں۔ ندا ڈار کی ہمشیرہ موصیہ کا کہنا تھا کہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائی کارروائی میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کاموقف ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورمفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایک شام ’’شکیلؔ جاذب‘‘ اور’’ حسیب اعجاز عاشر‘‘ؔ کے ساتھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker