شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مزاحیہ اداکار ننھا کی 33ویں برسی آج منائی جائیگی

مزاحیہ اداکار ننھا کی 33ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور: (ویب ڈیسک) فلم انڈسٹری کے مزاحیہ اداکاررفیع خاور عرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے ان کی 33ویں برسی آج اتوار کو منائی جائے گی۔ اداکار رفیع خاور کا 2 جون 1986 کو خود کشی کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ” الف نون “ سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ” وطن کا سپاہی “ سے کیا۔معروف پاکستانی فلم ” دبئی چلو “ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ آسین کی شادی 23 جنوری کو ہوگی