
نیپال (مانیٹرنگ سیل) پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے پہلی بار موسم سرما میں بغیر اکسیجن کے ماؤنٹ پاموری سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔ ماؤنٹ پاموری کو پہلی مرتبہ موسم سرما میں سر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی کوہ پیماہ علی سدپارہ نے دنیاکی خطرناک اور بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بغیر آکسیجن سر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہم میں اسپین کا کوہ پیما ساتھ ہوگا، غیرملکی جھنڈا لہراتے تھے تو خواہش اٹھتی تھی پاکستان کا جھنڈا لہراؤں ۔