پاکستانتازہ ترین

لاہور جانے کا آج کوئی ارادہ نہیں ، چوہدری نثار

راولپنڈی(پاک نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج بھی پنجاب اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہونگے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار لاہور جانے کے بجائے راولپنڈی میں موجود ہیں۔ چوہدری نثار نے فیض آباد راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ کے قریب نماز جمعہ ادا کی۔اس موقع پرمیڈیاکی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہے،کیا آپ لاہورنہیں جا رہے ہیں؟۔چوہدری نثارعلی خان نے جواب دیا کہ لاہور جانے کا آج کوئی ارادہ نہیں ہے۔چوہدری نثار سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ کولگتا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا انتخابی عمل آج مکمل ہوجائے گا؟۔ اس پران کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button