پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:بھارت عام ملک نہیں کہ پاکستانی صدر جب چاہیں ادھر چلے جائیں،چوہدری نثار

اسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ، ان کا دورہ بھارت سوچ، سمجھ اور دانش سے عاری ہے۔ قائد حزب اختلاف کے چیمبر سے جاری بیان میں چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آصف زرداری عام شہری نہیں کہ جب چاہیں اور جہاں چاہیں نجی دورے کرتے پھریں، بھارت کے سربراہان مملکت کا پاکستان آنا درکنار وہ کرکٹ اور ہاکی ٹیم کو پاکستان بھیجنا گناہ سمجھتے ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنا انتہائی تشویشناک ہے،کسی ثبوت کے بغیر پاکستانی شہری پر الزام عائد کرنا پاکستان کی خودمختاری کی تنزلی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حکمران ملکی خودمختاری کا تمسخر اڑانے کے گیم پلان میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  برمنگھم میں ایک شام سا نحہ پشاورکے شہداء اور غازیان بچوں کے نام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker