ن لیگ کےارکان پیرکے دن ایوان صدراوروزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے، نثار
اسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو نون لیگ کے ارکان ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گےپارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کی وجہ سے آج اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ حکومت احتجاج کے علاوہ کوئی زبان نہیں سمجھتی گذشتہ چھ ماہ سے گیلانی زرداری کی کرپشن چھپانے کیلئے پیادے بن گئے ہیں ۔ بدقسمتی سے ملک کا صدر ،وزیراعظم اور وزیرداخلہ سزا یافتہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے ہو چکا کہ پراپرٹی ڈیلر نے چیف جسٹس کے بیٹے کو پھنسانے کی سازش کی،چیف جسٹس کو پھنسانے والا ریاض ملک صدر زرداری کی مرضی کے بغیر سانس نہیں لیتا ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ وہ یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ زرداری کی مرضی کے بغیر ملک ریاض نے ایسا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی سمیت کوئی بھی ریاض ملک کے ساتھ بزنس ڈیل کرے تو وہ اس کے کالے کرتوتوں میں شامل تصور ہو گا۔
You must be logged in to post a comment.