پاکستانتازہ ترین

ہمیں دشمن کے خفیہ وار کیلئے چوکس رہنا ہوگا، چوہدری نثار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ دشمن شاید سرحد پرحملہ نہ کرے، لیکن اس کے خفیہ وار کیلئے چوکس رہنا ہوگا۔ بھارت دہشتگردی سمیت مختلف انداز میں ملک کے اندر حملہ آور ہے۔ یہ وقت اندرونی سیاست کا نہیں، بلکہ بیرونی دشمن کے خلاف اتحاد کا ہے۔ٹیکسلامیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں بھارت سرحد پر ہی حملہ کرے، وہ چھپ کر وارکرسکتا ہے۔ دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھ رہا ہے۔ جس سے مقابلے کیلئے ہمیں بیانات سے ہٹ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستانی متحد ہیں اور ایک مکے کی مانند یکجا ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم جس لب و لہجے میں بات کرتے ہیں، اس کا اقوام متحدہ اورعالمی برادری کونوٹس لیناچاہئے۔ جس طرف مودی گفتگو کرتے ہیں کسی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بات کرتے نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button