پاکستانتازہ ترین

حکومت من پسند میڈیا کو اربوں روپےسرکاری اشتہارات کی مد میں دے رہی ہے،چوہدری بثار

اسلام آباد(بیوروچیف)  مسلم لیگ ن کے راہنما اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ حکومت من پسند میڈیا کو عوام کے اربوں روپے ، سرکاری اشتہارات کی مد میں دے رہی ہے اور اس میں ایوان صدرملوث ہے، این ایل سی اسکینڈل کی تحقیقات ہونے پر موجودہ آرمی چیف کو کریڈٹ جاتا ہے۔ چودھری نثار علی نے اسلام اباد میں میڈیا کو بریفنگ میں کہاکہ انکی جنگ آزاد میڈیا کے لئے ہے، اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات کے تقسیم کا آزادانہ آڈٹ ہوجائے، سب سامنے آجائے گا،ملک کا اربوں روپیہ اس سازش میں استعمال ہورہا ہے، یہ مکروہ کھیل میں جس میں ایوان صدر ملوث ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ صحافتی لبادہ اوڑھنے والے کچھ لوگ استعمال ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ صدر زرداری اور ان کے نمائندوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ انہیں ہتک عزت کیس میں عدالت لیجائیں، انہوں نے کہاکہ جیو سمیت کچھ بڑے چینلز کو حکومت کنٹرول نہیں کرپارہی، یہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، اس سے بڑی بدعنوانی حکومت ملکی تاریخ میں نہیں آئی ، این ایل سی اسکینڈل پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جی ایچ کیو نے پہلے کہاکہ اس میں کچھ نہیں ہے، اس اسکینڈل پر جنرل کیانی سے میں نے خود بات کی ، انہوں نے میری بات مانی لیکن کچھ وقت مانگا،جنرل کیانی کو میں کریڈٹ دیتا ہوں، انہوں نے غلط معاملہ تسلیم کیا، چودھری نثار علی نے کہاکہ بالاآخر این ایل سی کیس نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں پھر آنا ہے، لاپتا افراد سے متعلق یواین وفد کی پاکستان آمد سے متعلق اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ جب بلاجواز لوگوں کو لاپتا کریں گے تو بیرونی ادارے یہاں آئیں گے، ہمارے ادارے فیل ہوگئے، صرف سپریم کورٹ لگی رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button