پاکستانتازہ ترین

نگراں حکومت کے لئے خفیہ مزاکرات نہیں کرینگے، چودھری نثار

اسلام آباد(بیورو چیف) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی تشکیل کے لئے حکومت سے اپوزیشن کوئی خفیہ مزاکرات نہین کرے گی۔ اپنے بیان میں چودھری نثار علی خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر اپوزیشن نے خفیہ مزاکرات سے انکار کردیا تھا نگراں حکومت کی تشکیل کے لیئے پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پاشا نے شیشے کے جس گھر میں بیٹھ کر تحریک انصاف کو دوبارہ قائم کیا عمران خان خود اس شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں۔ چودھری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف ایسی جماعت ہے جس کا نہ کوئی منشور ہے اور نہ ہی اس کے لیڈر کا کوئی ویژن جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جنرل پاشا نے ایسے کھڑا کیا جیسے جنرل محمود نے مسلم لیگ ق کو بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نگراں حکومت کے حوالے سے کوئی خفیہ ڈیل نہیں کررہی یہ سب عمران خان کے سازشی ذہن کی اختراع ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker