شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لاہور ہائیکورٹ: پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پر چودھری نثار کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پر چودھری نثار کو نوٹس

راولپنڈی (پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پر سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے چودھری نور خان نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا نہ ہی استعفیٰ دیا جس وجہ سے ان کا حلقہ پنجاب اسمبلی میں نمائندگی سے محروم ہے

یہ بھی پڑھیں  عید کا تحفہ، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت سے ہار گئی