پاکستانتازہ ترین

فوج بھارتی جارحیت کے خلاف قدم اٹھائے، چوہدری نثار

nisar ali khanاسلام آباد(بیوروچیف) قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج بھارتی جارحیت کے خلاف قدم اٹھائے، کنٹرول لائن کشیدگی پر حکومت قوم کی نمائندگی کرے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت پر وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل معذرت خواہانہ تھا، حکومت لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزی کے معاملے پر قوم کی نمائندگی کرے ۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن سرحد کی خلاف ورزی کسی طور قبول نہیں، پاک فوج بھارتی جارحیت کے خلاف قدم اٹھائے قوم اس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی سے متعلق بھارتی بیانات میں تضاد ہے بھارت نے پاکستانی فوجی کی لاش کی بے حرمتی کی اور دنیا میں جھوٹا واویلا مچایا۔ انہوں نے پاک فوج سے نئی فوجی نظریے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات پر مبنی پاک فوج کا نیا نظریہ پیش کیا جئے نئے فوجی نظریعے میں اندرونی و بیرونی دونوں خطرات سے نمٹنے کی پالیسی وضع کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:10محرم الحرام کے بعد تاجر تنظیموں کا کنونشن بلوایا جائے گا۔رانا ممتازعلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker