تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس.

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔پریس کلب بھائی پھیرو کا تعزیتی اجلاس.صحافی عطا بھٹی کے بہنوئی کی وفات پر اظہار افسوس. اور دعائے مغفرت۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب بھائی پھیرو کا ایک تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب میاں خالد رفیق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،سینئر صحافیوں و عہدیداران ملک عبد الحفیظ شاہد، ڈاکٹر لیاقت علی، وارث علی جوئیہ، گلزار احمد ملک،سید آصف جمیل نقوی،ملک شہزاد علی بابر، طارق شاہین،نعیم سلطان،رانا عدنان ظہور احمد ساجد،شیخ طارق رفیق،میاں محمداسماعیل،یاسین یاس، عبدالستار ساقی،بشیر بھٹی،افضل شاغف،وقاص قمر، اور دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں پریس کلب مانگا کے جنرل سیکرٹری عطا بھٹی کے بہنوئی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔پریس کلب بھائی پھیرو کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان نے کہا کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اجلاس میں مرحوم کی مغفرت کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!