تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:ڈینگی وائرس بچاؤ، شعوربیدارکرنےکیلئے واک کااہتمام

سیالکوٹ﴿بیورو چیف﴾انسداد ڈینگی وائرس اور مچھر سے بچاؤ کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آج ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔ واک صبح 10بجے علامہ اقبال چوک سے شروع ہوکر کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اخلاق اور نسیم ناصر خواجہ نے واک کی قیادت کی۔ واک میں ڈی او سی سیالکوٹ پرویز اختر راؤ ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیالکوٹ فیاض وڑائچ، ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر فیاض بٹ ، ڈی او سوشل ویلفیئر سیالکوٹ نواز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن چوہدری محمد اسلم، پرنسپل گورنمنٹ گرلز علامہ اقبال ڈگری کالج طلعت امتنان اور ڈاکٹر ابجد طور کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور سینکڑوں طلبائ نے شرکت کی۔ واک سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اخلاق نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ میں ایسی جگہوں پر جہاں پانی کھڑا ہو یا جہاں یہ اندیشہ ہو کہ مچھر کی افزائش ہو سکتی ہے فوری سپرے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ضلع کی سطح پر ڈی سی او ز کے سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتی رہیں گی۔ رکن صوبائی اسمبلی نسیم ناصرخواجہ نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچ کر ہی اس وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ریلی کے شرکائ سے اپیل کی کہ وہ جہاں بھی مچھر کے افزائش کا خطرہ محسوس کریں اس جگہ کہ فوری نشاندہی کریں تاکہ انتظامیہ اس جگہ پر سپرے کر کے مچھروں کا تدارک کرسکے۔ شرکائ نے ہاتھوں میں ڈینگی وائرس اور مچھر سے باؤ کے بارے میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اولاد ۔۔حقیقی اثاثہ،گرانقدر نعمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker