تازہ ترینفن فنکار

گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

قصور(پاک نیوز) برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔فن گائیکی کا انمول سرمایہ، دلکش اور سریلی آواز کی مالک برصغیر کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں،موسیقی کا ایک درخشاں باب تھیں،21 ستمبر 1926کو قصورمیں پیدا ہونے والی نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز 1935 میں بطور چائلڈ اسٹار فلم ‘پنڈ دی کڑیاں’ سے کیا۔1941ء میں بمبئی میں بننے والی فلم خاندان نے ان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کے دروازے کھولے ۔ اسی فلم کی تیاری کے دوران ہدایت کار شوکت حسین رضوی سے ان کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ نور جہاں کا فنی کیرئیر چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے 26 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے اور تقریبا ایک ہزار فلموں کے لیے گیت گائے۔

یہ بھی پڑھیں  جنرل اسمبلی کےنئے صدر پیٹرتھامسن نے عہدے کا حلف اٹھالیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker