پاکستان

نوشہرہ:اے این پی کے جلسے میں دھماکا ،5 ہلاک ،15 زخمی

نوشہرہ (نامہ نگار) نوشہرہ میں اے این پی کے جلسہ گاہ کے باہر موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اے این پی کا جلسہ ختم ہونے کے بعد جیسے ہی وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر فضا میں اڑا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا، دھماکے میں دو سے تین کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 پولیس اہل کاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں5کی حالت نازک ہے جنہیں پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکا جلسہ گاہ سے 200 گز کے فاصلے پر ہوا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔۔ دھماکے کے بعد علاقہ کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ کو پانی سے دھو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان نے مطالبات کی فہرست تیار کر لی، جلد حکومت کو بھجوائی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker