تازہ ترینعلاقائی

نوشہرہ میں رابطہ پل تباہ، خوفناک چيئرلفٹ واحد ذریعہ

نوشہرہ(نمائندہ خصوصی) شہر کے علاقے  پيرسباق  ميں دو سال قبل سيلاب سے تباہ ہونے والا رابطہ پل تاحال دوبارہ تعمیرنہیں کیا جاسکا۔ مقامی لوگوں نے اپني مدد آپ کے تحت دريا پار کرنے کے لیے چيئرلفٹ بنا لی ۔ یہ نوشہرہ کا علاقہ پیر سباق ہے۔۔۔ جہاں دريائے کابل پربنا پل دوہزاردس کے سيلاب میں بہہ گیا تھا ۔۔دریاپارکرنےکیلئے کوئی اورذریعہ نہ پاکر۔۔۔۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چئیرلفٹ بنا لی ۔۔۔ جس کاکرایہ صرف بیس روپے وصول کیا جاتا ہے۔۔۔ مگر اس میں سفرکرنابہت خطرناک ہے۔۔اب  تک چھ افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہی۔ ڈی سی اوایاز مندوخیل کاکہناہے کہ سابق دور میں اتنے بڑے منصوبے کو یونین کونسل کے فنڈ سے شروع کیا گیا تھا ۔جوناکافی تھے۔۔ موجودہ حکموت نے فنڈز فراہم کردیئےہیں اس پل کوجون  دوہزار تیرہ تک مکمل کرلیا جائے گا  ۔
علاقہ مکینوں کے مطابق،  دس سال قبل دریا پر آمد ورفت کے لئے نئے  پل  کی تعمیر شروع ہوئی تھی جو اب تک مکمل نہیں ہوا۔ پرانا پل دوبرس پہلے بہہ گیا اور  شہری چئیر لفٹ کے ذریعے خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  انہوں نے  عارضي طور پر چيئرلفٹ تو بنا لی۔۔۔ لیکن يہ  مستقل حل نہيں۔۔۔ انکامطالبہ ہے کہ دریا پار کرنے کے لیے فوری طور پر پل مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بول‘‘ اب کیا ہوگا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker