پاکستانتازہ ترین

نوشہرہ: میاں افتخار کے گھر کے قریب دھماکا،6افراد زخمی

mian-iftekhar_lpic-0503نوشہرہ (مانیٹرینگ سیل)میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار کے گھر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔میاں افتخار کے گھر کے قریب روڈ کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ ٹریکٹر کا بلیڈ لگنے سے زیر زمین چھپایا گیا بارودی مواد پھٹ گیا ۔ دھماکے میں سب انجینئر سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والےاداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا زیر زمین بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے، کچھ دیر کیلئے روڈ کی تعمیر کا کام رکوا کر مزید بارودی مواد کو تلاش کیا جا رہا ہے ، اور پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بارودی مواد کس مقصد کیلئے چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button