پاکستانتازہ ترین

رحمن ملک نے بلوچستان میں عرب شہزادے کے لٹنے کانوٹس لےلیا

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں متحدہ عرب امارات کے شہزادے کے قافلےکے لٹنے کانوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی ایف سی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں رحمٰن ملک نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ شیخ محمد کا قافلہ لٹنے کی تحقیقات جلد ازجلد مکمل کریںاور نامعلوم ڈاکوؤں کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نامعلوم ڈاکو صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں متحدہ عرب امارات کے شہزادے شیخ محمد کے قافلے سے بشمول قیمتی سامان1لاکھ 40 ہزارپاکستانی روپے جب کہ 4ہزار 5سوکویتی دینار لوٹ کرفرار ہوگئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سٹی پریس کلب کی یادگار تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker