تازہ ترینعلاقائی

نوشہرہ کے علاقے جہانگرہ میں معضرصحت مرغیاں کا گوشت سر عام فروخت

nowsheraنوشہرہ کینٹ (نامہ نگار) نوشہرہ کے علاقے جہانگرہ میں معضرصحت مرغیاں کا گوشت سر عام فروخت۔عوامی شکایات پر پولیس کا کریک ڈاون سیکڑوں مردہ معضر صحت مرغیوں کا گوشت پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔دو افغان مہاجرمردہ مرغیوں کا گوشت سرعام فروخت کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار ۔تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج۔ملزمان نے درجنوں مرتبہ مردہ معضر صحت مرغیوں کا گوشت جہانگرہ ،شیدو اور چھوٹا لاہور میں فروخت کرنے کا اعتراف۔جسمانی ریمایند کے لیے ہفتہ کے روز سول جج نوشہرہ کی عدالت میں پیش کیا جائیں گا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ضلعی افسرمحکمہ خوراک سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شیدو اور جہانگرہ میں لوگوں نے پولیس اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو شکایت کی کہ ایک منیطم گروہ نوشہرہ کے مختلف دیہات اور علاقوں میں پنجاب سے مردہ مرغیوں کو لاکر اس کا گوشت کم قیمت پر فروخت کرتاہے ۔جس کی وجہ سے لوگوں کوپیٹ اور دوسری بیماریاں لگ رہی ہیں۔اس شکایت پر پولیس چوکی جہانگرہ کے انچارج ایس ائی حاجی محمد خان نے جہانگرہ اور شیدو بازار کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر دو افغان مہاجروں مسمی شرین ولد سید محمد اور داور خان ولد طاوس خان سکنہ جلال آباد افغانستان کو مردہ مرغیوں کا گوشت سرعام فروخت کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار ۔تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مردہ مرغیوں کے نمونے لیبارٹی ٹیسٹ کے لیے پشاور اور لاہور بھیج دئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  واہ کینٹ میں ڈینگی سے چوبیس سالہ نوجوان کی ہلاکت ، وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker