تازہ ترینعلاقائی

پسند کی شادی : لڑکی کے بھائیوں نے پریمی جوڑا قتل کردیا

 نوشہرہ(مانیٹرنگ سیل) لڑکی کے بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔سوات کے علاقے درگئی کے رہائشی جوڑے نے پسندکی شادی کے بعد نوشہرہ میں پناہ لے لی تھی اور پیر کی صبح لڑکی کے بھائیوں فیض اللہ اور امان اللہ نے پیر پائی کے علاقے میں فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button