پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے تین وفود الگ الگ ڈاکٹر شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کریں گے۔

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے زیرِ حراست ڈاکٹر شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کرنے فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے تین وفود الگ الگ ڈاکٹر شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کریں گے۔پہلا وفد تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائے گا اور قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سابق چیف وہپ عامر ڈوگر دوسرے وفد کی قیادت کریں گے جبکہ سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم تیسرے وفد کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ شہباز گل سے ملاقات کے بعد تینوں وفود پارٹی قیادت کو اپنے تاثرات سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button