تازہ ترینعلاقائی

لاہور: چوروں کی بجائے چیئرمین نیب کااحتساب سوالیہ نشان ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا، نائب صدورملک شکیل اعوان، ناصر چوہان ایڈووکیٹ، ممتازاعوان، محمدشاہدمحمود،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدر بلوچستان کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے کہا ہے کہ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے چوروں کی بجائے چیئرمین نیب کااحتساب ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔عوام نے کپتان کونظام کی تبدیلی اورچوروں کے بے رحم احتساب کیلئے مینڈیٹ دیاتھا لہٰذاء وہ اپنااقتدار بچانے کیلئے لٹیروں کے ساتھ سمجھوتہ ہرگزنہ کریں۔ہرجمہوری اورفوجی حکمران نے اپنے حواریوں کوبچانے کیلئے نیب حکام کاراستہ روکااوراحتساب کے نظام کوناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔چوروں کانیب کوکمزوراوراس کے آئینی اختیارات سلب کرنے کیلئے متحد اورمستعد ہونافطری امر ہے،حکومت اوراپوزیشن والے نیب کیخلاف ایک پیج پر ہیں۔تعجب ہے نیب زدگان چیئرمین جسٹس (ر)جاویداقبال سمیت نیب حکام کامیڈیا ٹرائل کررہے ہیں،کرپشن کیخلاف آپریشن کلین اپ کی کامیابی کیلئے نیب قوانین میں ترمیم کی آڑ میں نرمی نہیں بلکہ اس آئینی ادارے کی مزید مضبوطی ناگزیر ہے۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے مزید کہا ہے کہ بدعنوان عناصر انتہائی بدزبان ہیں لہٰذاء ان کی طرح بازاری انداز میں نیب ترجمان انہیں جواب نہیں دے سکتے۔نیب کوکمزورکرنے سے قومی معیشت پرمنفی اثر پڑے گا جبکہ ملک میں کرپشن مزید بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چوروں کی بجائے محتسب کوکٹہرے میں کھڑا کرنا افسوسناک اورتشویشناک ہے۔چوراپنے بچاؤ کیلئے شورمچایاکرتے ہیں،عوام کی طرح ریاستی ادارے بھی نیب کی پشت پر کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیب اوراحتساب کی راہ میں حائل عناصر درحقیقت خونی انقلاب کاراستہ ہموار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker