پاکستانتازہ ترین

منشی کی نااہلی سے اين آر او طعنہ بن گيا؛بابراعوان کی دوہری شہريت بل پرتنقید

اسلام آباد(بیوروچیف)  سابق وفاقی وزیرقانون بابراعوان نے بھی توہين عدالت کے نئے قانون اور دوہري شہريت بل کي مخالفت کر دی۔۔ وہ کہتے ہیں دوہري شہريت بل ملکی سالميت کے لئے اندرونی و بيرونی مشکلات پيدا کرے گا۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیرقانون بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تہتر کا آئين بنانے والوں نے سوچ بچار کے بعد دوہری شہريت پر پابندي عائد کي تھي ، یہ پابندي ختم ہوئي تو افغان، برمي اور بنگالي مہاجر بھی پارليمنٹ ميں پہنچ جائيں گے جبکہ دو وفاداريوں کے حلف کي دنيا  ميں کہيں اجازت نہيں . انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوہری شہريت والے سابق وزرائے اعظم اور وزراء سے مراعات واپس لي جائيں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ توہين عدالت کا نيا قانون ان کے ذاتي فائدے ميں ہے ليکن آئين سے متصادم ہے، وہ ذاتي فائدے کيلئے کسي ادارے کے پر کاٹنے کے حق ميں نہيں ، توہين عدالت کيلئے قانون سازي کا موقع اين آر او لکھنے والے منشي نے ضائع کر ديا۔ بے نظير نے ملکي مفاد ميں اين آر او قبول کيا ليکن  منشي کي نااہلي سے يہ طعنہ بن گيا، توہين عدالت کا نيا قانون تضادات کا مجموعہ ہے اس کا حشر بھي اين ار او ایسا ہو گا ۔ سماء

یہ بھی پڑھیں  لاہور:بعض سیاسی عناصر ذاتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker