پاکستانتازہ ترین

این آر او عملدرآمد کیس:وزیراعظم کا جواب مسترد

اسلام آباد(بیوروچیف) این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کا جواب مسترد کر دیا ہے۔وزیراعظم ہر حال میں عدالت کے حکم پر خط لکھنے کے پابند ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ وزیراعظم سوئس حکام کو خط لکھیں۔جسٹس آصف سعید کھو سہ کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس آصف نے اٹارنی جنرل سے پوچھا وزیر اعظم کا فیصلے پر عمل درآمد کے متعلق کیا موقف ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا وزیر اعظم نے انھیں بتایا ہے یہ معاملہ کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آیا۔ کابینہ نے رائے دی وزارت قانون سے مشورہ لیا جائے۔ وزارت قانون کی رائے کیلئے معاملہ وزارت قانون کو بھیج دیا گیا ہے۔ وزارت قانون کی جو بھی رائے سامنے آئے اس پر فوری عمل کیا جائے گا۔ کابینہ وزارت قانون کی رائے پر فیصلہ کرے گی۔جسٹس آصف نے استفسار کیا یہ کارروائی کب تک مکمل ہو جائے گی۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا سیکرٹری قانون نئے ہیں۔ این آر او سے متعلق عدالتی احکامات اور فیصلوں کا جائزہ لیں گے۔ جس کے بعد اپنی رائے کابینہ کو دیں گے۔ اٹارنی جنرل کا کہناتھا وہ بھی بیرون ملک جا رہے ہیں۔ جسٹس آصف نے پوچھا کیا وہ سوئٹزرلینڈ جا رہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا ، سوئزر لینڈ نہیں بیرون ملک جا رہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:اسلام امن سلامتی اور محبت کا علمبردار ہے، ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker