سپریم کورٹ (مانیٹرینگ سیل)میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ناصر الملک نے کیس کی سماعت سے علیحدگی اختیار کر لی ۔ سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔سماعت میں جسٹس ناصر الملک عملدرآمد کیس کی سماعت سے الگ ہوگئے ۔جسٹس ناصر الملک ایک قانونی نقطے کی بنا پر بینچ سے الگ ہوئے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے کہ ضابطہ فوجداری کسی نئے شخص کو مقدمے میں شامل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔وکیل کے کے آغا کا کہنا تھا کہ نیب عدالت صرف نامزد افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی مجاز ہے۔
You must be logged in to post a comment.