پاکستانتازہ ترین

کومت نے سوئس حکام کوخط لکھنے سے متعلق عدالت کے چاراحکامات کو چیلنج کردیا

اسلام آ باد(بیورو رپورٹ)وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے کےحوالے سے سپریم کورٹ کے چار احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔وفاق کی طرف سے دائر کی گئی نظرثانی کی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پانچ رکنی بنچ نے 18 ستمبر کو سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے چار اقدامات کی ہدایت کی تھی۔احکامات میں کہا گیا تھاکہ وزیر اعظم خط لکھنے کا تحریری اختیار کسی کو سونپ دیں۔ خط کا مسودہ عدالت کو دکھایا جائے۔ منظوری کی صورت میں خط کومقررہ مدت میں سوئس حکام کو پہنچا کرعدالت کو وصولی کی تصدیق سے آگاہ کیاجائے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ یہ احکامات عدالت کے اختیار سے باہر ہیں۔ عدالت کسی بھی حکم پرعملدرآمد کے اقدامات تجویز نہیں کرسکتی اوراس حوالے سے  5رکنی بینچ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت4افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker