پاکستانتازہ ترین

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کیلئے فلائیٹ شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کیلئے فلائیٹ شیڈول جاری کردیا۔ پہلی حج پرواز سولہ اگست اور آخری سترہ ستمبر کوسعودی عرب روانہ ہوگی۔ پی آئی اے نےحج آپریشن کےلئےاکیس طیارے مختص کردئیے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی حج پرواز سولہ اگست کوروانہ ہوگی،جبکہ آخری حج پروازسترہ ستمبرکوعازمین حج کولےکرسعودی عرب جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کےمطابق سرکاری حج اسکیم کےتحت اڑسٹھ ہزارایک سوخوش نصیب اس سال فریضہ حج ادا کریں گے۔دوسری جانب پی آئی اے نے حج آپریشن کے لئے دوائیربسیں اے تھری تھرٹی ملائیشیا سے لیز پرحاصل کرلیں ہیں،جبکہ آپریشن میں نو ٹرپل سیون بوئنگ، پانچ تھری ٹین اور پانچ تھری ٹونٹی طیارے بھی شامل ہیں۔رواں سال ایک لاکھ تینتالیس ہزارعازمین فریضہ حج اداکرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر: تحریک انصاف جمبر کا اجلاس، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker