تازہ ترینعلاقائی

بلوچستان کےصحافیوں کےمسائل کےحل کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے، آدم قادربخش

کراچی / گوادر ﴿ پ ر ﴾ NUJ اپنی کارکردگی سے صحافیوں کی ترجمان ہوگی ۔ قلم کی حرمت اور صحافت کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی ۔ بلوچستان کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے ، ان خیالات کا اظہار NUJ کے صوبائی صدر آدم قادر بخش نے گوادر آفس سے جاری بیان میں کیا جبکہ جنرل سیکریٹری ساجد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے صحافیوں کو پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا میں جاب کے حصول کیلئے ہمارا تعاون بلا تفریق ہے ۔ ہم قلم کی حرمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی عہدیداران کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ NUJ بلوچستان کے صحافیوں کو ملکر کام کرنے کیلئے اور اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کیلئے دوستی کا ہاتھ بڑھاتی ہے اور مشترکہ جدوجہد کیلئے اپنا پلیٹ فارہم پیش کرتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button