پاکستانتازہ ترین

پختونخوا: 13ہزار چھ سو سے زائد لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کو مستقل کرنے کی منظوری

پشاور (نامہ نگار) صوبائی محکمہ قانون نے 13ہزار چھ سو سے زائد لیڈیز ہیلتھ ورکرز او ر سپر وائزر کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ جبکہ حتمی منظوری صوبائی کابینہ
کے بجٹ اجلاس کے موقع پر دی جائے گی۔ جس کے باعث اسے اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور لیڈیز ہیلتھ سپر وائزر کو جولائی 2012سے مستقل تصور کیا جائے گا ۔ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر ان کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا ۔ 13ہزار سے زائد لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور چھ سو سے زائد لیڈیز ہیلتھ سپر وائزر جو کہ قومی پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت میں فراہم سرانجام دے رہے ہیں کے مستقل کرنے کی منظوری محکمہ قانون کی جانب سے دینے کے بعد مسودہ مزید کاروائی کے لئے محکمہ صحت کو ارسال کر دیا ہے جسے اب صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے لیڈیز ہیلتھ ورکرز اور لیڈیز ہیلتھ سپر وائزر کو مستقل کرنے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button