پاکستانتازہ ترین

نرسوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

لاہور (بیوروچیف) دنیا بھر میں آج نرسوں کا دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان میں اس مقدس پیشے سے وابستہ خواتین کو کن چیلنجز کا سامنا ہے۔ نرسوں کا عالمی دن اس پیشے سے وابستہ خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نرسوں کی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن گذشتہ چند مہینوں میں نرسیں ہسپتال سے زیادہ سڑکوں پر دکھائی دیتی رہیں کبھی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی خواہش نے نرسوں کو بائیکاٹ پر مجبور کیا ۔۔ تو کبھی سروس اسٹرکچر کا مطالبہ ہڑتالوں کا باعث بنا۔ احتجاج کے ان واقعات کے دوران نرسوں سے ناروا سلوک کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ کبھی ان پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا تو کبھی لاہور کے تاجروں نے مال روڈ پر احتجاج کرتی نرسوں پر گندے انڈے برسائے۔ اسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران بھی نرسوں کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا رہتا ہے جن میں اسپتال انتظامیہ، ساتھی عملے اور مریضوں کا غیر مناسب رویہ شامل ہے۔ شاید یہی وہ مسائل ہیں جس کے باعث نرسیں ایسے دن منانے سے زیادہ بہتری کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیرکی صورتحال :وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker