پاکستانتازہ ترین

نرسوں کی موجیں لگ گئیں،ماہانہ 9 ہزار روپے رسک الاؤنس منظور

لاہور (نمائندہ خصوصی) نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نرسوں کو ماہانہ 9 ہزار روپے رسک الاؤنس دینے کی سمری منظور کرلی۔ رسک الاؤنس کی سمری سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے ارسال کی تھی، گریڈ 16 سے 20 کی تمام نرسوں کو فوری طورپر رسک الاؤنس کے طور پر 9 ہزار روپے موجودہ تنخواہ کے علاوہ ملے گا۔ یہ منظوری پنجاب بھر کی تمام نرسوں کے دیرینہ مطالبہ پرکی گئی ہے۔ اس مطالبے پر نرسیں احتجاج بھی کرتی رہی ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔ نرسز کو رسک الاؤنس جولائی میں بجٹ کے بعد دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button