
لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 جنوری تک پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں میں چھٹیاں کردیں ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 19 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کردی گئیں تھی ، تعلیمی اداروں کو کسی ناخوشگوار واقعہ کے خدشے کے پیش نظر بند کردیا گیا ، نرسنگ سکول دس جنوری سے دوبارہ کھول دیئے جائے گے ، محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی جائے گی۔