پاکستانتازہ ترین

بھارت بھی سیاچن مسئلے کاحل چاہتاہے‘ نواز شریف

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾مسلم لیگ﴿ن﴾ کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہونے چاہئیں اوربھارت بھی سیاچن مسئلے کے حل کاخواہاں ہے۔ مسلم لیگ﴿ن﴾ کبھی بھی چیلنجز سے نہیں گھبرائی۔ ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ موجودہ حکومت مسائل کے حل میں ناکام ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن میں بہت سے اچھے لوگ آنا چاہتے ہیں جن کو خوش آمدید کہتے ہیں تاہم چندمخصوص ناموں کی شمولیت بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں شہید بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ بہت سے اچھے لوگ مسلم لیگ﴿ن﴾ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں۔ ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ شیخ رشید کی ﴿ن﴾ لیگ میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر میاں نواز شریف نے کہا کہ ابھی مخصوص ناموں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ﴿ن﴾ کبھی بھی چیلنجز سے گھبراتی نہیں جبکہ ہمیشہ ان کا مقابلہ کیا اور اس حوالے سے ہمارا ماضی ثبوت ہے کہ ایک چیلنج آیا تھا کہ ہم نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دینا تھا اور ہم نے ملک و قوم کے مفاد میں سوچتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنایا ہے جس کے بعد ہمارے دور میں اقتصادی و معاشی حالات میں بھی بہت چیلنجز تھے جن کا ہم نے بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان میں ایک انقلاب برپا کیا جس سے بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع ملے اور اس وقت پاکستان اس خطے میں سب سے آگے تھا۔ میاں نوازشریف نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو بہت پہلے قائم ہونا چاہئے تھا۔ ہمارے دور اقتدار میں ہم مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے قریب تھے جبکہ آج کی موجودہ حکومت نے مسائل کے حل کیلئے کوئی کوشش نہیں کی اور اب پانی سر سے گزرچکا ہے لیکن اگراب بھی سیاچن کے مسئلے پر پیشرفت ہوتی ہے تو یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ میاں نوازشریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے علی موسیٰ گیلانی کو جعلی کیمیکل کوٹہ کیس میں ملزم نامزد کئے جانے سے متعلق سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن، بلوچستان میں تعیناتی کیلئے پاک فوج کے دستے روانہ ہونا شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker