پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کےجلسہ گاہ کی لائٹس بندہوگئیں

کراچی.(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کےجلسہ گاہ کی لائٹس بندہوگئیں۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق جنریٹر بندہونےسےپاکستان تحریک انصاف کےجلسہ گاہ کی لائٹس بندہوگئیں، جس کے باعث مرکزی اسٹیج سمیت پورا پنڈال اندھیرے میں ڈوب گیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں اسٹریٹ لائٹس بندہونیکا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو اسٹریٹ لائٹس جلائے رکھنے کی ہدایت کردی۔ ویر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جلسہ ختم اورلوگوں کےجانےتک اسٹریٹ لائٹس بند نہ کی جائیں۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کو بجلی فراہم کرنے والا جنریٹر خراب ہوگیا جس کے باعث مرکزی اسٹیج سمیت پورا پنڈال اندھیرے میں ڈوب گیا۔ دریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے کے الیکٹرک کی بجلی استعمال نہیں ہورہی تھی، علاقے میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق آدھا گھنٹے تک بجلی غائب رہنے کے بعد جلسہ گاہ کی بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میں ایسا مسلمان نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker