شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لیکن پاکستان نے امریکا کی جنگ لڑکر بہت نقصان اٹھایا،عمران خان

لیکن پاکستان نے امریکا کی جنگ لڑکر بہت نقصان اٹھایا،عمران خان

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پاکستان نے امریکا کی جنگ لڑکر بہت نقصان اٹھایا،پاکستان امریکا کی جنگ بہت لڑ چکا، اب وہ کریں گے جو ہمارے ملک کے مفاد میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا اب پاکستان کے کندھوں پر رکھ کر بندوق نہ چلائے، ٹرمپ سے ٹویٹر پیغامات ٹویٹر وار نہیں تھا،یہ صرف ریکارڈ کی درستگی کے لیے تھا کیونکہ صدر ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہ کرنے کی ضرورت تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کی جنگ بہت لڑ چکا،اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے عوام اور ملک کے مفاد میں ہوگا،انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو بطور ہتھیار استعمال کرے، ایسے تعلقات نہیں چاہتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طالبان کے ٹھکانے نہیں ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے کون خلاف نہیں ہوگا، یہاں ایک دہشت گرد کے ساتھ دس دوست اور پڑوسی مارے جاتے ہیں،ایسے میں کون اپنے ملک میں ڈرون حملوں کی اجازت دے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین جیسے تعلقات امریکا سے بھی چاہتے ہیں،اسامہ بن لادن کے قتل کے معاملے میں امریکا نے اپنے اتحادی پر اعتماد نہیں کیا، امریکا کو پاکستان کو مطلع کرنا چاہیئے تھا، ’ہمیں پتہ نہیں چلا ہم دوست تھے کہ دشمنانہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی کچھ شرائط عوام کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں،پاکستان کے عام عوام کے لیے فکر مند ہوں، کیونکہ پاکستان کو فلاحی ملک اور انصاف پر مبنی معاشرہ بنانا چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ ہمیں زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات سے کچھ مدد ملی ہے۔ رقم کی تفصیلات حکومتیں راز رکھنا چاہتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ تیس برس میں ہم نے آئی ایم ایف کے سولہ پروگرام لیے، اگر آئی ایم ایف کے پاس گئے تو یقینی بنائیں گے یہ آخری بار ہو۔وزیر اعظم نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ ممبئی حملوں کا کیس جلد ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ممبئی حملہ دہشت گردی تھی۔ ہم نے سکھوں کے لیے کرتار پور میں ویزا فری امن راہداری کھولی۔ ’توقع ہے بھارت الیکشن کے بعد مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر:عطائی ڈاکٹرز کے خلاف اب ہم آواز اٹھائیںگے،متاثرین ڈاکٹرز