تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:انجمن تاجران کوٹ رادھا کشن روڈ کےانتخابات میں رانا محمدرمضان بھاری اکثریت سے کامیاب

31-05-13بھائی پھیرو(نامہ نگار) انجمن تاجران کوٹ رادھا کشن روڈ کے انتخابات میں رانا محمد رمضان بھاری اکثریت سے جیت گئے۔تاجروں کے مسائل حل کرنے میں اپنی پوری توانائیاں صرف کرونگا۔نومنتخب صدر کا تاجروں سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کوٹ رادھا کشن روڈ کے انتخابات میں تاجروں نے بھرپور شرکت کی ۔امیدواران نے کنویسنگ کیلیے بینر اور اشتہار لگا کر ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ہونے والے انتخابات میں رانا محمد رمضان بیاسی ووٹ لیکرصدر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مد مقابل رانا نوید اشرف کو پچاس جبکہ رانا ندیم کو سولہ ووٹ ملے۔نو منتخب صدر رانا رمضان نے تاجروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ تاجروں کے مسائی کے حل کیلیے اپنی پوری توانائیاں صرف کریں گے ۔اس موقع پر تاجروں اور معززین نے انہیں مبارکباد دی

یہ بھی پڑھیں  مسلح افراد کامانگا منڈی پولیس پرحملہ، پولیس والے دُم دبا کر بھاگ گئے، بچے تالیاں بجاتے رہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker