تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:واہ کینٹ گلستان کالونی اورمضافاتی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے ڈیرے،پولیس خاموش تماشائی

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار)واہ کینٹ گلستان کالونی اور مضافاتی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے ڈیرے،پولیس خاموش تماشائیوں کا کردار ادا کرنے لگی، شہریوں کی رپورٹ پر پولیس کی جانب سے چوکیوں کی حدود کا تنازعہ کھڑا کر دیا جاتا ہے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر،گشتی نظام غیر موٗثر،پولیس کی آشیر باد اور پشت پناہی نے تمام ماحول پراگندا کر دیا ہے ، اہل علاقہ کی وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان اور پولیس کی اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گلستان کالونی واہ کینٹ،نیو گلستان کالونی، مسلم کالونی ،بنی محلہ جو کہ ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی ہے جہاں اکثریت رہائش پذیر مکینوں کی تعداد ریٹائرڈ ملازمین پر مشتمل ہے آئے روز چوری، ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوں نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ مذکورہ آبادیوں میں غیر قانونی ہاسٹلز کی بھی بھر مار ہے جہاں جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کا بسیرا ہے علاوہ ازیں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں متعدد مقامات پر سر عام فحاشی کے اڈے بھی چل رہے ہیں جو نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں دوسری طرف پولیس جسکا کام عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے مجرمانہ غفلت کے باعث یہی عناصر ان جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جہاں سے انہیں ہر ماہ معقول آمدن موصول ہو رہی ہے پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی بجائے شریف شہریوں کو تنگ کرتی ہے اکثر اوقات چہل قدمی کی غرض سے نکلنے والے مکینوں کو دھر لیا جاتا ہے جبکہ اسی علاقے میں ہر روز موٹر سائیکلوں پر سوار منچلے نوجوان فحش حرکات کرتے ہیں اور بالخصوص خواتین سے پرس چھیننے اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث پائے جاتے ہیں مگر پولیس ان افراد کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کرتی جس کی وجہ سے لوگوں کا پولیس سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ آبادیوں میں بھر پور سرچ آپریشن ہونا چاہیے جبکہ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے سد باب کے لئے روز مرہ کی بنیاد پر گشت کو موٗثر بنایا جائے اور محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا بھرپور احتساب کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف جنرل کیانی کی نواز شریف سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker