پاکستانتازہ ترین

ن لیگی رہنما اقبال ظفر جھگڑا ٹریفک حادثے میں زخمی

جھنگ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے، جس کے بعد انھیں جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اقبال ظفرجھگڑا شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پشاور سے ملتان جارہے تھے کہ جھنگ میں ڈولی شاہین کے قریب ان کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔ حادثے میں اقبال ظفر سمیت چار افراد زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button