تازہ ترینفن فنکار

ماڈل ایان علی کا اپنے والد سے ملنے سے انکار

راولپنڈی(نمائندہ شوبز) ماڈل ایان علی کو بینکنگ کورٹ میں آٹھویں مرتبہ پیش کیا گیا اور اس موقع پران کے والد نے ملاقات کی کوشش کی لیکن انہوں نے ملنے سے صاف انکار کردیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارملزمہ ماڈل ایان علی کو پولیس نے بینکنگ کورٹ میں پیش کیا لیکن آٹھویں بار پیشی کے باوجود پولیس نے چالان پیش نہ کیا جس کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جس پرعدالت نے ملزمہ کے ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع کردی۔ ماڈل کے والد راجا حفیظ نے عدالتی احاطے میں ان سے ملاقات کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے وکلا کو کہا کہ وہ اس شخص سے نہیں مل سکتیں جس نے 5 سال قبل انہیں اور ان کی والدہ کو اکیلا چھوڑ دیا تھا۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا حفیظ کا کہنا تھا کہ بیٹی سے ملنا چاہتا ہوں مگر پولیس ملنے نہیں دے رہی اور ایان سے ملاقات کے بعد حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، بے نظیر بھٹو کے خاندان سے خاندانی مراسم ہیں لیکن صرف آصف علی زرداری سے تعلق نہ جوڑا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت کا اسموگ کے باعث اسکولوں کو چھٹیاں دینے پر غور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker