پاکستانتازہ ترین

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ: خاتون شہید ،3افراد شدید زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)کنٹرول لائن پر حویلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ مقامی ذرائع کے مطابق حویلی آزادکشمیر میں کنٹرول لائن پر نیزہ پیر کے مقام پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بھارتی فائرنگ سےنیرہ اختر نامی ایک پاکستانی خاتون شہید جبکہ ان کا شوہر اور 2 بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے نیزہ پیر کے مقام پر3 مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے

یہ بھی پڑھیں  سرائیکی دھرتی کے ساتھ دشمنی کا انجام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker