تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس مقدمات کے اندراج سے گریزاں عوام کو مقدمات کے اندراج کے لئے عدالتوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوکاڑہ پولیس مقدمات کے اندراج سے گریزاں عوام کو مقدمات کے اندراج کے لئے عدالتوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جس کی وجہ عدالتوں کے کام پر مزید بوجھ اور عوام کا قیمتی وقت اور سرمایہ ضائع ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز عدالتوں کے حُکم پر سات مقدمات درج ہوئے جن میں سے چھ مقامی اور ایک عدالت عالیہ کے حُکم پر درج کیا گیا۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے ضلع بھر کے تھانوں میں سائلین کو درخواستوں پر زیر دفعہ 154 ض: مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات درج کئے جانے کے احکامات جاری کریں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں مختلف نوعیت کی دفعات کے مقدمات درج کر انے کے لئے سائلین کو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹا نا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے نا صرف عدالتوں کے کام پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے بلکہ سائلین کا قیمتی وقت اور سرمایہ بھی ضائع ہو رہا ہے گذشتہ روز ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں جعلی چیکوں کے مقدمات کا اندراج کرانے والے تین افراد،لڑائی جھگڑے کے 3 مقدمات کے اندراج کے لئے مقامی عدالتوں نے حُکم جاری کیا جب کہ آٹھ ماہ قبل اغوا ہونے والی خاتون کے وقوعہ کے مقدمہ کا اندراج کرانے کے لئے عدالت عالیہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا نا پڑا ہائی کورٹ کے حُکم پر مقدمہ درج کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button