تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:شجرکاری مہم کے ہدف کوپورا کرنا اوردیکھ بھال بھی ہمارافرض ہے

اوکاڑا( بیورورپورٹ) موسم برسات کی شجر کاری مہم کے ہدف کوپورا کرنے کے ساتھ ساتھ درختوں کی دیکھ بھال بھی ہمارافرض ہے۔حالیہ شجرکاری مہم کے دواران ضلع بھر کے تعلیمی و دیگر سرکاری اداروں میں حکومتی پالیسی کے مطابق پودے فراہم کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسرکوآرڈینیشن عبدالغفور چوہدری نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لان میں (فائیکس) کا پودا لگا کر موسم برسات کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پرمہتمم جنگلات نواز سندھیلہ، ڈی او فاریسٹ افتخار حسین، ای ڈی او ایگریکلچرشیر محمد شراوت،ڈی او واٹر مینجمنٹ احمد علی کھچی، ڈی او ماحولیات شوکت علی ،پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول و کالج فردوس احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی پودے لگائے۔انھوں نے تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے اپنے دفاتر میں باقاعدہ افتتاح کرکے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:23سال تک ملازمت کرنے والا بیٹی کے جہیز فنڈ کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker