پاکستانتازہ ترین

اوبامہ حکومت کی دوسری مدت آج سے شروع ہوگی

obamaواشنگٹن(ڈیسک رپورٹر)امریکی صدربارک اوباما کےحکومت کی دوسری مدت آج اتوارسے باقاعدہ شروع ہورہی ہے۔ امریکی آئین کے مطابق نئی حکومت کی آئینی مدت 20 جنوری سے شروع ہوگی جبکہ صدر بھی اسی روزحلف اٹھانے کے پابند ہیں۔ امریکی خبررساں ادارے سی این این کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ضروت کے پیش نظرنومنتخب صدربارک اوبامہ اورنائب صدرجوئے بائیڈن رسمی تقریب میں حلف اٹھائیں گےتاہم پیرکودارالحکومت میں باقاعدہ عوامی تقریب حلف برداری منعقد ہوگی جس میں دونوں رہنما دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ اس تقریب میں اپنی دوسری مدت کیلئے حکومتی وژن اوراقدارکا خاکہ پیش کریں گے۔ امریکی صدر پیرکی تقریرمیں حکومتی پالیسی پربات نہیں کریں گے بلکہ وہ 12 فروری کو اسٹیٹ آف یونین کےاجلاس میں اپنی آئندہ کی پالیسی کااعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  نورعالم امیر، جمشید دستی غریب،خواجہ سعد رفیق قرض دار نکلے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker