پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے 33 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی

imagesاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے 33 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی‘ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں گریڈ 21 کے 33 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ جن افسران کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ ان میں ملک عبدالصمد‘ انصار جاوید‘ شاہد رحیم‘ فیاض احمد‘ عارف اکرام‘ عبدالودود احسان راجہ‘ عابد سعید‘ نوید اکرم‘ ناصر حیات‘ جمیل امجد‘ محمد علی گردیزی‘ صلاح الدین بیگ‘ آغا ندیم‘ سجاد سلیم‘ محمد شہزاد ارباب‘ بابر یعقوب جبکہ فتح محمد کو چیف سیکرٹری بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔ سیرت اصغر جوڑا‘ محمد ارشد بھٹی‘ منیر قریشی‘ منظور علی‘ نوید سلیمی‘ رخسانہ شاہ‘ شمع احسان‘ احمد رسول‘ تنویر احمد‘ طاہر سعید‘ عبدالمالک‘ سید حسن جاوید‘ اکرام اللہ محسود اور نور محمد شامل ہیں جن کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاقِ پاکستان منا رہےہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker