پاکستانتازہ ترین

اوگراعملدرآمد کیس میں آئی جی پنجاب اوراسلام آباد طلب

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے اوگرا عملدرآمد کیس میں توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو 19 نومبر کو طلب کر لیااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔  نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انہیں توقیر صادق کی موجودگی کی اطلاع پر ایک جگہ چھاپا مارا گیا تو آدھا گھنٹہ قبل وہ نکل چکا تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ضروری ہے کہ آئی جی کو بلائیں تو کام ہو، انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ نیب سے تعاون کرے ۔عدالت نے حکم دیاکہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب ان افسران کے ہمراہ پیش ہوں جنہیں توقیر صادق کی گرفتاری پر مامور کیا گیااور مزیدسماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button