پاکستانتازہ ترین

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا اوگرا کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا اوگرا کو اسٹیشنوں کی فارنزک آڈٹ کے حوالے سے تحفظات بارے خط میں لکھا ہے کہ تمام اسٹیشنوں کی گیس قیمت ایک جیسی مقرر کی جائے اور ہمیں گیس فی کلو ریٹ پر فراہم کی جائے ۔سی این جی ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنوں کو ایک جیسی قیمت پر گیس فراہم کی جائے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کئے جانے والے سی این جی اسٹیشنوں کے آڈٹ پراسیس کے حوالے سے گذشتہ روز ایسوسی ایشن نے ایک خط بھیجا ہے جس میں پروڈکشن کاسٹ کی آڈٹنگ کے حوالے سے سی این جی سیکٹر کے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ جس میں مطالبات کئے گئے ہیں کہ تمام اسٹیشنوں کی گیس قیمت ایک جیسی مقرر کی جائے اور گیس فی کلو ریٹ پرفروخت کرنے کیلئے ایم ایم بی ٹی یو کے بجائے فی کلو ریٹ پر فراہم کی جائے ۔90% سی این جی اسٹیشنوں کو گیس فراہمی معاہدے کے مطابق طے شدہ پریشر سے انتہائی کم پریشر پر گیس ملتی ہے جسکی وجہ سے نقصان ہوتا ہے۔ لو پریشر کی وجہ سے گیس بلزاور بجلی کے بل کی وجہ سے بڑھنے والی کاسٹ کو اس میں شامل کیا جائے ورنہ دوسری صورت میں گیس کا فل پریشر یقینی بنایا جائے ۔ آڈٹ میں گیس لوڈ شیڈنگ فیکٹر کو ضرور مد نظر رکھا جائے کیونکہ 2300 سے زائد سی این جی اسٹیشنوں کی گیس بارہ دن لوڈ شیڈنگ میں بند رہتی ہے اور صرف اٹھارہ دن کام ہو تا ہے جس کی وجہ سے بزنس ایکٹیویٹی محدود ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع اوکاڑا:الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کے سلسلہ میں اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker