پاکستانتازہ ترین

اوگرا اورسی این جی ایسوسی ایشن کے مذاکرات پھر ناکام

اسلام آباد(بیوروچیف)  سی این جی بحران سے پریشان پاکستانی عوام کی مشکلات ختم ہونے میں ابھی وقت لگے گا کہ کیونکہ اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ ۔ ۔۔ گیس کی قیمتوں پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔ طویل بات چیت کے بعد بھی فریقین سی این جی کی قیمت کے تعین پر متفق نہیں ہوئے۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کی روشنی میں سی این جی ایسوسی ایشن کی تجاویز نوٹ کرلی گئی ہیں۔۔ تجاویز سترہ دسمبر کو عدالت میں پیش کریں گے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کہتے ہیں ان سے گیس کی زیادہ قیمت وصول کی جارہی ہے۔ اوگرا نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ مالکان کو نقصان ہورہا ہے۔ غیاث پراچہ نے بتایا کہ اگر ان کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ ہوا تو تسلیم نہیں کریں گے۔ ای سی سی کی سمری سے انہیں اختلاف ہے ۔  تمام گاڑیوں کو گیس فراہم نہ کرنا ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹرمپ کی ویب سائٹ سے مسلمانوں پر پابندی لگانے کا بیان ہٹا دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker