پاکستانتازہ ترین

آئندہ ہفتے سی این جی قیمتوں کا فارمولا طے پانے کی توقع

ograاسلام آباد (بیورو رپورٹ)چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سعید احمد خان نے سی این جی قیمتوں کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر قانون کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کی توقع ہے ۔یہ آخری اجلاس ہوگا ۔سی این جی قیمتوں کا حتمی فیصلہ اس اجلاس میں ہو جائیگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی این جی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا سمیت تمام فریقین نے اپنی تجاویز جمع کرادی ہیں ۔قیمتوں کے حوالے سے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کی توقع ہے اور تمام فریقین کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے بلائے جانے والے اجلاس کے منتظر ہیں۔توقع ہے کہ اجلاس آخری ہوگا اور سی این جی قیمتوں کا حتمی فیصلہ اس اجلاس میں کر لیا جائیگا

یہ بھی پڑھیں  پارلیمنٹ اپنے اختیارات لینے میں ناکام رہی ہے،سابق وزیراعظم گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker