پاکستانتازہ ترین

اوگرا کل سی این جی کی قیمتوں کا اعلان کرے گی

ograاسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزارت پیٹرولیم نے سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اوگرا کو آج پالیسی نوٹ بھیج دیا جس کے بعد اوگرا کل قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے سی این جی کی قیمتوں سے متعلق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے آج پالیسی نوٹ براہ راست اوگرا کو بھیج دیا ہے جس کے بعد پالیسی نوٹ یا سی این جی کی قیمتوں سے متعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ اوگرا کل قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی۔ اوگرا حکام کے مطابق یہ اعلان سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیا جائے گا جس میں ا وگرا کے پاس اس وقت قیمتوں کے تعین کے چار فارمولے ہیں جن کا جائزہ لے کر کل قیمتوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ سب کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ، مشیر پیٹرولیم اور دوسرے حکام نے شرکت کی اور کمیٹی کو پالیسی نوٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں  چیئرمین اوگرا تقرری کیس یوسف رضا گیلانی عدالت حاضری سےمستثنٰی قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker