پاکستانتازہ ترین

اوگرا کیس: سپریم کورٹ کی توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے 22 جنوری تک مہلت

ograاسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے 22 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس شاہ رخ جتوئی کو بیرون ملک سے گرفتار کر سکتی ہے تو نیب توقیر صادق کو کیوں نہیں پکڑ سکتا، توقیر صادق کی تقرری کے ذمہ داروں کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ رپورٹ آئی ہے کہ توقیر صادق نے سینیٹ کی گاڑی پر موٹر وے پر سفر کیا، موٹر وے پولیس کے تفتیشی افسر نے اطلاع دینے والے نیب کے افسر سے تفتیش نہیں کی، سینیٹ کی لاگ بک دیکھ کر پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ گاڑی کون لے کر لاہور گیا، نیب سمیت کوئی اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا، کیس سماعت کیلئے مقرر ہو تو تفتیشی اداروں کی جانب سے جنبش ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر توقیر صادق نیب کے دفتر سے فرار ہوا، بعد میں عدالتی حکم میں کہا گیا کہ دبئی میں ٹیم ہونے کے باوجود ابھی تک توقیر صادق کو گرفتار نہیں کیا گیا، توقیر صادق کی تقرری کے ذمہ داروں کے بارے میں بھی عدالتی فیصلہ واضح ہے۔ عدالت نے گرفتاری کیلئے اب تک کی گئی کوششوں کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی،مزید سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:سیاستدان الیکشن مہم شروع کرچکے،عوامی مسائل کی کسی کوفکر نہیں :امتیازعلی شاکر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker